عبدالروف بابر کی لودھراں میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا رفعت مختار‘یادگاری شیلڈپیش


ملتان‘لودھراں( نمائندہ خصوصی‘ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر رفعت مختار راجہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں عبدالروف بابر کی الوداعی ملاقات، اور کہا کہ، لودھراں میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بابر کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔ڈی پی او عبدالروف بابر کی ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریب کو ضلعی پولیس اور شہریوں نے یادگار بنا دیا. پھولوں کی بارش کی گئی، گلدستے اور تحائف دئے گئے پھولوں سے سجی بگھی میں بیٹھا کر شہر کا چکر لگایا گیا۔

ای پیپر دی نیشن