ملتان (سپیشل رپورٹر)شاہ رکن عالم کے علاقے میں رہائش پذیر خاتون نے ہراساں کرنے والے پولیس ملازم اور اسکے دیگر ساتھیوں کے خلاف اینٹی کرپشن سے رجوع کر لیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے خاتون کی درخواست پر متعلقہ حکام کو آج طلب کرلیا ہے۔خاتون عرسہ عارف نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ساتھیوں کے ہمراہ شادی بیاہ کی تقریبات میں حصہ لیتے ہیں۔تھانہ شاہ رکن عالم میں تعینات احسن عارف، محمد عاصم انکے مہمانوں اور انہیں ہراساں کرتے ہیں۔ پولیس ملازم نے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں غیر قانونی ریڈ کیا قیمتی سامان اٹھا لیا اور ایک مقدمہ بھی درج کرلیا کہ وہ جسم فروشی کا کاروبار کرتے ہیں۔ پولیس حکام کو درخواست دی لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔
پولیس کے ہراساں کر نے پر خاتون کااینٹی کرپشن سے رجوع‘ آج طلب
Aug 23, 2022