بورے والا(نامہ نگار)ڈی پی او وہاڑی نے جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور جرائم پر قابو پانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل "سیلولرڈیٹیکٹو یونٹ قائم کردیا،جدید یونٹ میں ڈیٹا اینالائزنگ،موبائل ٹریکنگ اور جیو فینسنگ سمیت دیگر ٹیکنالوجی سے مدد لی جاسکے گی، ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز کے مطابق اس یونٹ کی مدد سے ڈیٹا اینا لائزنگ،جیو فینسنگ،موبائل ٹریکنگ،سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کا سراغ لگانے اور انکی سرکوبی میں مدد ملے گی نئے یونٹ کے قیام کا مقصد جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فوری سروس ڈلیوری کے لئے پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔