لیہ پورنوگرافی کیس‘ تمام ملزمان کی گرفتاری پولیس کی بڑی کامیابی‘رب نواز تلہ

Aug 23, 2022

 وہاڑی ( نامہ نگار‘کرائم رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی رانا شاہد پرویز کی ذاتی کاوشوں سے وہاڑی پولیس کے ملاز مےن کی ویلفیئر کو مدنظر رکھتے ہوئے لائف ڈائیگناسٹک سنٹر وہاڑی کے ساتھ ایم او یو سائن کیا گیا شہداء پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کے علاج معالجہ کے لیے لیبارٹری ٹیسٹوں کی فیس میں 40 فیصد دیگر پولیس ملازمین اور ان کی فیملیز کے لیے %30 رعائت دی جاتی ہے۔پولیس ملازمان اپنا پولیس سروس کارڈ دیکھا کر یہ سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز نے کہا کہ لائف ڈائیگناسٹک سنٹر وہاڑی کا پولیس ملازمان کی فلاح کے لئے اقدام کا جذبہ خوش آئند ہے۔

ملتان( نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی زیر صدارت لیہ پورنوگرافی کیس معاملہ پر جائزہ اجلاس کا انعقاد۔ ایڈیشنل آئی جی نے کیس سے منسلک تمام مشتبہ گان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ وقوعہ کے مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری اور پورنوگرافی کیلیے استعمال ہونے والے کتے کو حراست میں لینا پولیس کی بڑی کامیابی ہے ایس پی رب نواز تلہ نے بتایا کہ اس کیس میں ملوث فیض بھلڈ جو کہ الیکٹرونک میڈیا کا نمائندہ ہے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے ملزم فیض لالچ میں وصول کردہ رقم پولیس نے برآمد کرنے کے ساتھ ملزمان سے لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیا ہے ۔

مزیدخبریں