ملتان( خصوصی رپورٹر ) آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ٹیکنیکل ایجوکیشن پنجاب کے زیر اہتمام 15%,25%الاو¿نس ٹیوٹا ملازمین کو نہ ملنے پر ٹیوٹا کے ماتحت ادارہ جات میں مکمل تالہ بندی،دھرنہ اور احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت رانا محمد اقبال سرپرست اعلی گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن گورنمنٹ ووکیشنل ٹرینگ انسیٹیوٹ برائے خواتین ، عبدالرزاق بلوچ چیئرمین گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن جی سی ٹی،شاہد رضوان وائس چیئرمین گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن جی سی ٹی،شاہد زمان خان گرینڈ الائنس ٹیکنیکل ایجوکیشن جی سی ٹی ملتان نے کہا کہ یکم مارچ 2022سے سپیشل الاو¿نس فی الفور دیا جائے۔ ورنہ احتجاج جا ری رہے گا احتجاجی دھرنے میں رانا رئیس احمد، محمد سرفراز اجمل،کاشف یعقوب، ملک محمد جعفر، چوہدری جاوید اقبال، شاہد سلیم خان بلوچ، رانا محمد اکرم، رانا محمد اسلم، محمد عظیم اشفاق، محمد عمران اسلم، ندیم جمیل، رانا محمد ندیم محمد صفدر خان، محمد جبران، ازلی پاشا، مس صائمہ، مس نگہت، ثاقب اسلم، فرزانہ عباس، محمد طلحہ، محمد صادق، محم دسلطان، رانا ربنواز، مہر افضل سیال، محمد شفیق خان، رانا مصدق حسین، حافظ محمد ایوب نے شرکت کی۔