کراچی (نیوز رپورٹر) حیدرآباد ڈویژن اور کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ ڈی سی ملیر نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ ملیر ضلع کی 2 یوسیز کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ خط کے مطابق گڈاپ بلوچستان کے بارڈر پر واقع ہے پولنگ اسٹیشن، اور دئیے گئے اسکول تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں ڈی سی جامشورو نے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کیلئے خط لکھ کر الیکشن کمیشن سندھ کوبلدیاتی انتخابات ملتوی کرنیکی اپیل کی تھی۔ ڈی سی کا کہنا ہے کہ ضلع جامشورو میں70فیصدپولنگ اسٹیشن پانی میں گھرے ہوئے ہیں پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن کا سامان پہنچانا بھی مشکل ہے ضلع میں 45 روز کیلئے الیکشن ملتوی کیے جائیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر سجاول نے بھی الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے کا خط ارسال کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شہریار گل میمن کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے ساحلی ضلع سجاول بہت متاثرہواہے اس وجہ سے الیکشن ملتوی کیے جائیں۔
کھٹائی میں پڑ گیا
الیکشن کمیشن کو خط، بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کھٹائی میں پڑ گیا
Aug 23, 2022