کامن ویلتھ گیمز ،اسلامک گیمز میں  تمغے جیتے  والے کھلاڑیوں کو  25 اگست کو انعامات دیئے جائینگے

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز اور اسلامک سالیڈیٹری گیمز میں تمغے جیتے والے کھلاڑیوں کو 25 اگست کو نقد کیش ایوارڈ دیا جائیگا اور وزیراعظم نے ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں  22 اگست کی بجائے 25 اگست کو مدعو کیا ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں سونے کے تمغے حاصل کرنیوالوں کھلاڑیوں کیلئے 50 لاکھ روپے، چاندی کے تمغے حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کو  20 لاکھ روپے اور کانسی کا تمغہ حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کو 10 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ اسلامک سالیڈیٹری گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنیوالے کھلاڑی کیلئے دس لاکھ  روپے جبکہ چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کیلئے پانچ لاکھ روپے اور کانسی کے تمغے حاصل کرنیوالوں کیلئے اڑھائی لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن