لاہور ( سپورٹس رپورٹر) شان مسعود اگلے سیزن کیلئے یارکشائر سے معاہدہ کرلیا جبکہ ڈربی شائر اپنے اس سال کے بہترین پرفارمر کو اپنے پاس نہ روک سکے۔شان مسعود نے 2023 کے کائونٹی سیزن کیلئے یارکشائر کیساتھ بطور اوورسیز پلیئر معاہدہ کرلیا، اس کیلئے انہوں نے اپنے موجود کلب ڈربی شائر کی ملٹی پل کنٹریکٹ آفر بھی رد کردی۔جون میں شان کو اس سیزن میں ایک ہزارفرسٹ کلاس رنز مکمل کرنیوالے پہلے پلیئر کا اعزاز حاصل کیا تھا، اسی فارم کی بدولت ان کی ٹیسٹ سکواڈ میں بھی واپسی ہوئی تھی، اس دوران یارکشائر کی مینجمنٹ میں شامل ڈیرن گف اور اوٹس گبسن نے شان سے رابطہ کرکے انہیں اپنے کلب میں شامل ہونے کی پیشکش کی۔
، وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ شان مسعود نہ صرف ایک عمدہ پرفارمر ہیں بلکہ ان میں بہترین قائدانہ صلاحیتیں بھی موجود ہیں۔یارکشائر کی جانب سے شان مسعود کے حوالے سے باصابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
تاہم ڈربی شائر نے گذشتہ روز پاکستانی بیٹر کے حریف کائونٹی کلب میں جانے کی تصدیق کردی ہے۔اس کلب کے ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ شان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میں جانتا تھا کہ وہ کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کی قابلیت رکھتے ہیں، ہم ان کے ساتھ معاہدے کی تجدید کے خواہاں تھے، نیا کنٹریکٹ ان کی پرفارمنس اور کلب کیلیے اہمیت کا عکاس تھا مگر بدقسمتی سے ہم ان کے پاس موجود پیشکش تک نہیں پہنچ پائے، دوسری کاؤنٹی نے ان کی خدمات حاصل کرلیں۔
، ہم ان جیسے پلیئر کی خدمات سے محروم ہونے پر مایوس ضرور ہیں مگر میں یہاں پر سب ان کے بہتر مستقبل کیلئے دعاگو ہیں۔