ہم اپنے تاریخی دوطرفہ روابط کو اور بھی زیادہ موثر سٹرٹیجک تعلقات میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں:وزیراعظم

قطر جا رہا ہوں، تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا ہوں گے، شہباز شریف
 

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ وہ امیر قطر کی دعوت پر آج قطر کےلیے روانہ ہو رہے ہیں . ان کا دورہ دونوں برادر ممالک کی دوستی اور تعاون کو نئی جہت دے گا.قطر کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو مضبوط سٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں. مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کےلیے تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قطر کے دورے کے دوران کاروباری برادری کے ساتھ ملاقات کروں گا.جس میں توانائی،صنعت،سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کے دورہ قطر کے سیاق و سباق کو سمجھنا ضروری ہے،دنیا کورونا کی وجہ سے سست معاشی بحالی کا سامنا کر رہی ہے،جغرافیائی سیاسی کشیدگی نے سپلائی چین کو متاثر کیا ہے،بڑھتی ہوئی توانائی اور خوراک کی قیمتوں نے پریشانیوں میں مزید اضافہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن