ملک کو سرحدوں سے نہیں اندر سے خطرہ لاحق ہے: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرحدوں سے نہیں بلکہ اس ملک کو اندرونی خطرات لاحق ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تباہی دروازے پر دستک دے رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر پابندی کا وقت گزر گیا ہے، اب صرف الیکشن کا وقت آنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کا معاشی اور پی ڈی ایم کا سیاسی دیوالیہ ہوگیا ہے. یہ بری طرح پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے اور  جلد ہی ن اور ش آمنے سامنے آنے والی ہیں جبکہ سب سے زیادہ گیم چینجر ہی پریشانی کا شکار ہیں کہ یہ کیا ہوگیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چور نعرے سے خوفزدہ وزراء باہر نہیں نکل رہے ہیں اور اس سے بچنے کے لئے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کا استعمال کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن