قطر فٹ بال ورلڈ کپ: پاک فوج سیکیورٹی سنبھالے گی

پاکستان نے قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے فوج فراہم کرنے کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قطر میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کی سیکیورٹی کے لیے فوجی اہلکار بھیجے گا۔قطر میں فٹبال ورلڈکپ کے لیے دوحا اور اسلام آباد کے درمیان طے پانے والے سیکیورٹی معاہدے کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔

واضح رہے کہ قطر میں رواں سال نومبر میں فٹبال ورلڈ کپ  منعقد کیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...