پاکستان اور یو اے ای کے مابین باہمی تجارت کو مذید فروغ دیا جائے گا:گورنر پنجاب

Aug 23, 2022 | 12:52

ویب ڈیسک

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم  سلیم الزیبی  کی ملاقات ہو ئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پہ تبادلہ خیال کیا گیا۔یو اے ای کے سفیر کا پاکستان کے ساتھ  صحت، تعلیم، زراعت، بائیو ٹیکنالوجی، فوڈ سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں  تعاون کو مذید بڑھانے پر زور دیا ۔ملاقات میں دو طرفہ اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پربھی زور دیا گیا۔

 گورنر پنجاب   نے کہا کہ دونوں ممالک میں دیرینہ تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔یو اے ای سے تعلقات حکومتی اور عوامی سطح پر باہمی محبت اور احترام کی بنیاد پر مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں.   پاکستان صحت اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں یو اے ای کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے.وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے  وژن کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے مابین باہمی تجارت کو مذید فروغ دیا جائے گا. دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں.

گورنر پنجاب نے متحدہ عرب امارات کی مسلہ کشمیر پہ پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر یو اے ای کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

یو اے ای سفیر  نے کہا کہ پاکستان کی افرادی قوت سالہا سال سے  یو اے ای کی معیشت اور تعمیر و ترقی میں  اہم  کردار ادا کر رہی ہے.پاک یو اے ای تعلقات خطے کے لیے ایک مثال ہیں.پاکستان کے ساتھ تجارت کو مذید فروغ دینے کی ضرورت ہے. پاکستانی سرمایہ کاروں کے ساتھ  متحدہ عرب امارات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے مشترکہ منصوبوں پر کام شروع کرنے کے خواہاں ہیں.

مزیدخبریں