سابق وزیراعظم عمران خان پر مقدمہ:نیڈ پرائس کابیان بھی آگیا

Aug 23, 2022 | 16:18

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نےکہا ہے کہ عمران خان کیخلاف مقدمہ پاکستان کا قانونی اورعدالتی معاملہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران تحریک انصاف کے چیئرمین پر مقدمات کے حوالے سے کہا ہم عمران خان پر الزامات کے بارے میں رپورٹس سے واقف ہیں۔انہوں نے  کہا ہمارا کسی ایک سیاسی امیدوار پر موقف نہیں ہے، ہم پاکستان اور دنیا بھر میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کو پر امن طور پر برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہیں نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمہ پاکستان کے قانونی اور عدالتی نظام کا معاملہ ہے، یہ براہ راست ریاست امریکہ کا معاملہ نہیں ہے۔واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ایڈیشنل سیشن جج کو ڈرایا دھمکایا آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی کو دھمکی دی عمران خان نےتقریرمیں کہاتمہارےاوپرکیس کرناہے مجسٹریٹ صاحبہ آپ تیار ہوجائیں آپ کے اوپر بھی ایکشن لیں گے آپ سب کو شرم آنی چاہیے۔متن کے مطابق عمران خان کے ان الفاظ اورتقریر مقصد پولیس کے اعلی حکام اورعدلیہ کو دہشت زدہ کرنا تھا عمران خان کے اس انداز اورڈیزائن میں کی گئی تقریر سے پولیس حکام،عدلیہ اورعوام میں خوف و ہراس پھیلا۔

مزیدخبریں