عمران خان کےخلاف ایک اور مقدمہ کیوں درج کیا گیا؟

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیاہےعمران خان و دیگر کے خلاف تھانہ آبپارہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمےمیں پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں مرادسعید، فوادچوہدری، فیصل جاوید، شیخ رشید، اسد عمر، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود تحریک انصاف نے ایف 9 پارک میں شہبازگل کے ریمانڈ کے خلاف ریلی نکالی جس سے عمران خان و دیگر نے خطاب کیا تھا۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے مقدمےپر رد عمل دیتےہوئےکہا ہے کہ حکومت زیادہ ہی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے پنڈی جلسے کے وقت میں لاہور میں تھا انہوں نےواضح کیا کہ میری عدم موجودگی کےباعث میرےخلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج نہیں کیاجاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن