پاکستان کے قطر کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں ،وزیر اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہائیڈل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔پاکستان قطر سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرتباک استقبال پر قطر کے حکام کا مشکور ہوں، پاکستان کے قطر کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معیشت میں سخت چیلنجز کا سامنا ہے،ہماری درآمدات برآمدات سے کہیں زیادہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قطر نے پاکستان کا ہر موقع پر ساتھ دیا، دونوں ممالک کے تعلقات اعتماد اور باہمی احترام پرمبنی ہے،قطر کے سرمایہ کارپن بجلی کےشعبے میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قطر نے افغانستان اوردنیا کے درمیان مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا،یہ وقت ہے دونوں ملک باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچائیں۔

ای پیپر دی نیشن