یونان کےجنگلات میں آتشزدگی کے بعد جھونپڑی سے18 لاشیں برآمد

Aug 23, 2023 | 00:00

ویب ڈیسک

یونان کے جنگلات میں آتشزدگی کے بعد ایک جھونپڑی سے 18 جلی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کے بارے میں خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ یہ لاشیں غیر قانونی تارکین وطن کی ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاشیں شمال مشرقی یونان کے ایک دور افتادہ گاؤں سے منگل کے روز برآمد ہوئی ہیں، یونان کی فائر سروس نے 18 لاشیں ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شمالی یونان کے جنگلات کے علاقے میں گزشتہ چار روز سے آگ لگی ہوئی ہے۔فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا اونتاس گاؤں کے جنوب میں ایک جھونپڑی کے قریب سے ملنے والی لاشیں تارکین وطن کی تھیں یا نہیں۔حکام کے مطابق ایوروس علاقہ مشرق وسطیٰ اور ایشیا سے آنے والے تارکین وطن کے لیے ترکی سے آنے والا ایک مقبول راستہ ہے۔

مزیدخبریں