یوکرین کو پہلا ایف 16 طیارہ مل گیا

یوکرین کا کہنا ہے کہ پہلا F-16 ہالینڈ سے آ گیا ہے جب کہ ڈنمارک نے یوکرین پائلٹوں کو ایف 16 کی ٹریننگ دینا شروع کر دیا ہے۔یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف کا کہنا ہے کہ پہلا F-16 لڑاکا طیارہ نیدرلینڈ سے پہنچ گیا ہے۔ ہفتے کے آخر میں نیدرلینڈز نے ڈنمارک کے ساتھ مل کر، یوکرین کے فضائی دفاعی نظام کو تقویت دینے کے لیے کیف کو یہ لڑاکا طیارے عطیہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ڈنمارک نے یوکرین کے آٹھ پائلٹوں کو F-16 اڑانے کی تربیت دینا شروع کر دی ہے۔ ڈنمارک کی مسلح افواج کے مطابق، ڈنمارک نے آٹھ یوکرائنی پائلٹوں کو F-16 لڑاکا طیارے اڑانے کی تربیت دینا شروع کر دی ہے۔مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا کہ آٹھ پائلٹ 65 اہلکاروں کے ساتھ اسکریڈسٹرپ میں ڈنمارک کے فوجی ائیر بیس پر پہنچ گئے ہیں جنہیں جیٹ طیاروں کی دیکھ بھال اور سروس کی تربیت دی جائے گی۔اتوار کو، ڈنمارک اور نیدرلینڈز دونوں نے یوکرین کو F-16 عطیہ کرنے پر اتفاق کیا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے مطابق یونان نے بھی کہا ہے کہ وہ یوکرین کے پائلٹوں کو ان طیاروں کو چلانے کی تربیت دینے میں مدد کرے گا.

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...