میاں انجم نثار کی زیرصدارت پیاف فاونڈرز الائنس ایکشن کمیٹی کی میٹنگ

Aug 23, 2023

لاہور(کامرس رپورٹر ) سپریم کورٹ، ہائی کورٹ کے فیصلوں،ٹریڈ آرگنائزیشن (امینڈمنٹ) ایکٹ 2022 اور آئین کی واضح ہدایات  موجود ہونے کے باوجود، پیاف فاونڈرز الائنس کی قیادت نے گزشتہ روز پیاف کے دفتر واقع گلبرگ میں الیکشن کے لئے،ایکشن کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا۔میٹنگ کے لئے پیاف فاونڈر الائنس کے کوآرڈینیٹر محمد علی میاں نے دعوت نامے بھیجے۔میٹنگ کی سربراہی میاں انجم نثار اور میاں مصباح الرحمن نے کی۔ کل شام تک میٹنگ کے دو ایجنڈے گردش کرتے رہے، اول تو یہ کہ کیونکہ اب قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ الیکشن اس سال کروائے جائیں لہذا، لاہور چیمبر میں تبدیلی لانے کے دوسرے طریقوں پر غور کیا جائے، جس میں عہدیداران سے زبردستی استعفوں کی طلبی بھی شامل تھی۔ جبکہ دوسرا یہ کہ قانون، آئین، اعلی عدالتیں جو مرضی فیصلہ کریں،پیاف فاونڈرز الائنس الیکشن کروا کر رہے گا۔واضح رہے کہ ٹریڈ آرگنائزیشنز اور چیمبرز میں الیکشن کروانے کے لئے دائر درخواست کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے خارج کر دیا تھا۔ اور کہا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم نامے میں کوئی  قانونی سْقم نہیں ہے جس پر سپریم کورٹ مداخلت کرے۔ 

مزیدخبریں