لاہور(کامرس رپورٹر)سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (SNGPL) کا کارپوریٹ بریفنگ سیشن 22 اگست 2023 کو لاہور اسٹاک ایکسچینج پلازہ لاہور میں منعقد ہوا۔ منیجنگ ڈائریکٹرا یس این جی پی ایل عامر طفیل نے تجزیہ کاروں، سرمایہ کاروں اور شیئر ہولڈرز کو کمپنی کی کارکردگی اور اس کے مستقبل کے امکانات کے بارے میں آگاہ کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کی انتظامیہ نے شرکاء کو بریفنگ دی کہ کمپنی نے پہلی دفعہ ایک کھرب روپے سے زائد کی آمدنی کا سنگ میل حاصل کیا ہے اور مزید کہا کہ کمپنی کے منافع میں 5.66 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
کمپنی نے پہلی بار ایک کھرب کی آمدنی کاسنگ میل حاصل کیا ہے: عامر طفیل
Aug 23, 2023