لاہور( کامرس رپورٹر)ریونیو ایڈوائزر زایسوسی ایشن کے چیئر مین عامر قدیر نے 24کرور آبادی والے ملک کا ٹیکسیشن نظام کا ڈھانچہ انتہائی بوسیدہ ہے ، اس نظام کے ساتھ کسی صورت بھی محصولیات کا حجم نہیں بڑھایا جا سکتا ، معیشت کو دستاویزی بنانے کے لئے انتہائی سخت فیصلے کرنا ہوں گے جو سیاسی حکومتوں کے بس کی بات نہیں ،اس لئے اس کے لئے نجی شعبے کو ذمہ داری سونپی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے '' ٹیکسیشن کا موجودہ نظام اور توقعات '' کے موضوع منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک میں جتنا ٹیکس اکٹھا ہوتا ہے اس سے زیادہ تو کرپشن ،چور بازاری ، رشوت خوری ، اسمگلنگ اور لیکج کی کی نظر ہو جاتا ہے۔ ٹیکس اکٹھا کرنے والے محکمے کے اپنے لوگ ایمانداری سے کام کرنے کے لئے تیار نہیں ، اپنے تھوڑے سے مفاد کے لئے ملک کو سالانہ اربوں روپے سے محروم کیا جارہا ہے۔ عامر قدیر نے کہا کہ حکومت ٹیکسیشن نظام کے حوالے سے دنیا کی نامور فرموں سے سٹڈی رپورٹس تیار کرائے۔
معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے سخت فیصلے کرنا ہوں گے:عامرقدیر
Aug 23, 2023