لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان کے نامور بلڈرز امارات گروپ نے اپنے منفرد اور اہم ترین پراجیکٹ ’’امارات بلڈرز مال‘‘ کا افتتاح کر دیا۔ امارات گروپ آف کمپنیز پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ایک وسیع تجربے کی بناء پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں اب تک متعدد تعمیراتی منصوبوں کی تکمیل کے قریب ہے۔ گذشتہ روز خوبصورت عمارت میں شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گراں قدر مہمانانِ گرامی، سی ای او، ڈائریکٹرز، سینئر قیادت اور کارکنان کی بھرپور تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چیئرمین امارات شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ’’گہما گہمی، ہلچل اور بھاگ دوڑ کے ماحول میں ملک کو ایسے کئی پلیٹ فارمز کی ضرورت ہے۔ جہاں پر سوچ اور اپروچ کے لیے مہینوں اور کئی دن نہ لگانے پڑیں۔ ملک کو ترقی کی دوڑ میں آگے پہنچانے کے لیے وقت کم اور مقابلہ سخت ہے۔ جس کا شاید ابھی بھی ہمیں ادراک نہیں۔ اسی عزم نے آج ہمیں امارات بلڈرز مال جیسے پراجیکٹ کے افتتاح کا موقع دیا ہے۔‘‘ امارات بلڈرز مال کے ڈائریکٹر فرحان جاوید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آج کا انسان سمارٹ ورک کی اہمیت سے واقف ہے۔