نگران وزیر اعظم کی ہدایات پرایم ڈی کیٹ امتحان 10ستمبر کو دوبارہ ترتیب دیدیا گیا

اسلام آباد(خبرنگار)نگران وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق پی ایم اینڈ ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ امتحان 2023 کی تاریخ میں توسیع کی اور اسے رواں سال 10 ستمبر (اتوار)کو دوبارہ ترتیب دیا ہے طلبہ کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بقیہ طلبہ جو فیس جمع نہ کرانے کی وجہ سے اپنی MDCAT رجسٹریشن مکمل نہیں کر سکے تھے انہیں دوبارہ اپنی درخواستیں مکمل کرنے کے لیے کونسل کی طرف سے محدود وقت دیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن