اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)نگران وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید کی زیر صدارت سی پیک منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکرٹری برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات سید ظفر علی شاہ کے علاوہ سی پیک سیکرٹریٹ اور وزارت منصوبہ بندی وترقی کے حکام نے شرکت کی ،چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ندیم جاوید نے بریفنگ دی ،وفاقی وزیر کا سی پیک اور اہم ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے عزم کا اعادہ کیا ،وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے جاری منصوبوں کی رفتار کو برقرار رکھا جائے : سی پیک کے معاشی ثمرات سے پاکستان اورپورا خطہ مستفید ہو گا ۔