صدر اور سیکرٹری کے تنازعہ نے ایوان صدر کو فٹبال میدان بنا دیا ہے ، فیصل کریم کنڈی

 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صدر اور سیکرٹری کے تنازع نے ایوان صدر کو فٹبال میدان بنا دیا ہے ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ صدر اور ان کے سیکریٹری کی بیان بازی سے ملک تماشا بن رہا ہے ،عمران خان نے سائفر کے نام پر ملک کو تماشا بنایا اب ڈاکٹر علوی ملک کو تماشا بنا رہا ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ غیر آئینی طریقے سے اسمبلی توڑنے پر صدر کے خلاف کارروائی ہوتی تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا ۔ انہوںنے کہاکہ 2018 کے انتخابات میں بد دیانتی کے مضر اثرات کھل کر سامنے آ رہے ہیں ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ 1995 میں میں بوئی ہوئی طفیلی جڑ نے پور ملک اور معاشرے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ 90 دن کے اندر آزادانہ غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات ہی ملک کو درست سمت میں لے جائیں گے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ 90 دن کے اندر انتخابات نہ کرانا آئین کی خلاف ورزی ہوگی ۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کروا کر اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے ۔

ای پیپر دی نیشن