بنگلہ دیش میں ڈینگی کے ایک لاکھ سے زائد کیس رپورٹ ، اموات کی تعداد 485 ہو گئی

ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیش میں  رواں ماہ کے دوران 50 ہزار ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد  کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 191 ہو  گئی ہے، اب تک 485 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ  بنگلہ دیش میں رواں ماہ کے دوران ڈینگی کے  50 ہزار 359  کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 234 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ڈی جی ایچ ایس نے بتایا کہ رواں سال کیدوران اب تک کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 191  اور اموات 485 ہو گئی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...