ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیش میں رواں ماہ کے دوران 50 ہزار ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 191 ہو گئی ہے، اب تک 485 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ بنگلہ دیش میں رواں ماہ کے دوران ڈینگی کے 50 ہزار 359 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 234 افراد ہلاک ہو گئے ۔ ڈی جی ایچ ایس نے بتایا کہ رواں سال کیدوران اب تک کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 191 اور اموات 485 ہو گئی ہیں ۔
بنگلہ دیش میں ڈینگی کے ایک لاکھ سے زائد کیس رپورٹ ، اموات کی تعداد 485 ہو گئی
Aug 23, 2023