ٹورنٹو(این این آئی)رواں ماہ اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے مستقبل کے حوالے سے بیان جاری کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ وہ اپنے بچوں اور مستقبل پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔جسٹن ٹروڈو گزشتہ ہفتے اپنے اہلخانہ اور اپنی اہلیہ کے ساتھ چھٹیاں گزار کر واپس آئے ہیں۔