ریاض(اے پی پی)سعودی عرب کی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ اکنامک کرائمز پراسیکیوشن نے منی لانڈرنگ کے الزام میں ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کر کے 5 لاکھ ریال برآمد کر لیے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر ملکی شہری نے پانچ لاکھ ریال خفیہ طریقے سے ایک تھیلے میں چھپا رکھے تھے ، وہ ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہا تھا۔