واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے شمالی کوریا کے ایک اور میزائل تجربے کو امن کیلئے خطرہ قراردیدیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منگل کو امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ شمالی کوریاکا ایک اور میزائل تجربہ امن کیلئے خطرہ ہے ،واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں نے بتایا تھا کہ اسٹریٹیجک کروز میزائل کا تجربہ مشرقی ساحل کے قریب بحری جہاز سے کیا گیا۔