بنجول(این این آئی)مغربی افریقی ملک گیمبیا میں حکومتی اخراجات میں کمی کیلیے صدر نے تمام حکومتی عہدیداروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گیمبین صدر نے تمام حکومتی عہدیداروں کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی ۔ بانجول سے صدارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرونی سفری پابندی کا اطلاق گیمبیا کے صدر اداما بارو پر بھی نافذ ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ حکومتی عہدیداروں پر سفری پابندیوں کیلیے صدر نے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیا۔بیرونی ملک سفری پابندی کا اطلاق صدر، نائب صدر، کابینہ ارکان کے ساتھ ساتھ اعلی حکام، سرکاری ملازمین، نیم سرکاری ایجنسیوں سے وابستہ ملازمین پر بھی ہوگا۔صدارتی ترجمان نے بتایا کہ ملکی نمائندگی کیلیے اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر پابندی نہیں، بیرون ملک سے مکمل اسپانسر کیے جانے والے دورے پابندی سے مستثنی ہوں گے۔واضح رہے کہ 26 لاکھ کی آبادی رکھنے والا ملک گیمبیا شدید اقتصادی بحران کا شکار ہے۔