طالبان کا پہلا بڑا بنیادی ڈھانچے کا منصوبہ، 115 میل لمبی قوش تیپا کینال

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان پر قبضے کے دو سال بعد، طالبان اپنے پہلے بڑے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے، 115 میل لمبی قوش تیپا کینال کی نگرانی کر رہے ہیں، جو دریائے آمو دریا کے 20 فیصد پانی کو شمالی افغانستان کے خشک میدانی علاقوں میں موڑنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ نہر صوبہ جوزجان کے اشفاق جیسے دیہاتوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گی۔ ملک کے دیگر حصوں کی طرح، یہاں کے باشندے خوراک کی بڑھتی ہوئی قلت، چار دہائیوں سے جاری جنگ، شدید خشک سالی کے مسلسل تین موسموں اور بدلتی ہوئی آب و ہوا کے سنگم سے دوچار ہیں جس نے بارش کے انداز کو تباہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 70 برسوں میں پورے افغانستان میں اوسط درجہ حرارت میں 1.8 ڈگری سیلسیس (3.2 ڈگری فارن ہائیٹ) یا عالمی اوسط سے دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

ای پیپر دی نیشن