لاہور(لیڈی رپورٹر)محکمہ ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب کی سیکرٹری سمیرا صمد کی زیر صدارت صنفی مین اسٹریمنگ، جینڈر ریسپانسیو پلاننگ اور جینڈر ریسپانسیو بجٹنگ پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقادہوا۔ ورکشاپ میں جینڈر مین اسٹریمنگ اور دفاتر میں صنفی برابری کے اصولوں کے اطلاق باریمحکمہ آبپاشی کے افسران کو تربیت دی گئی۔ ورکشاپ کے شرکا کو خواتین کو قومی دھارے میں لانے اور معاشرے کی بہتری کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے بارے بھی بتایا گیا۔ اس موقع پر سمیرا صمد نے کہا کہ خواتین کو مردوں کے برابر مواقع میسر ہوں گے تو خاندان اور معاشرہ ترقی کرے گا،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ صنفی مساوات کی بنیاد پر خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔