لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک منہاج القرآن کے تحت پاکستان سمیت دنیا بھر میں قائم حلقات درود کے مرکزی ناظم سید محمود الحسن جعفری نے کہا ہے کہ جو خوش نصیب شخص حضرت محمد مصطفی پر درود و سلام بھیجتا ہے وہ اللہ کریم اور اس کے ملائکہ کا ہم نوا ہوجاتا ہے۔رحمتیں اور برکتیں اس کا مقدر ہو جاتی ہیں۔درود پاک ایک ایسا عظیم ورد ہے جو فوراً اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول ہو جاتا ہے اور جو عمل بارگاہ الہیٰ میں قبول ہو جائے تو اس کا اجر بھی بہت جلد مل جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن ساہیوال کے زیر اہتمام منعقدہ حلقات درود و فکر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خوش نصیب شخص حضرت محمد مصطفی پر درود و سلام بھیجتا ہے: محمود الحسن جعفری
Aug 23, 2023