پولیس کا گلبرگ میں گھر پر چھاپہ‘بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد‘5ملزم گرفتار

Aug 23, 2023

لاہور(نامہ نگار)نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلبرگ تھری میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے اور 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاہے۔ گرفتار ملزمان میں وقاص، حکمت اللہ، عارف، لعل خان اور رفعت شامل ہیں۔ملزمان سے 2 رائفلیں ، 2 پستول اور  3 سو سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں ملزمان فائرنگ کر کیعلاقے میں خوف ہراس پھیلاتے اور ناجائز اسلحہ کی نمائش کرتے تھے۔ملزمان کی یخلاف مقدمات درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں