لاہور(نامہ نگار) سی آئی اے پولیس کے انسداد ڈرگ سیل نے شہر میں منشیات کی سپلائی ناکام بنا دی۔شاہدرہ سے 3 منشیات فروشوں قیصر خان،محمد احمد اور عمران کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2 کلو چرس اور 1020 گرام افیون برآمد کر لی ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ملزمان نے تعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات کی سپلائی کا اعتراف کیا ہے۔
پولیس کا چھاپہ‘3منشیات فروش گرفتار‘2کلو چرس برآمد
Aug 23, 2023