لاہور( خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی، قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے لاہور میں بلوچستان سے جماعتِ اسلامی کے سینئر رہنماؤں مولانا عبدالحق ہاشمی، مولانا ہدایت الرحمن بشیر ماندائی، زاہد اختر بلوچ، مولانا عبدالکبیر شاکر کے ساتھ مشورتی اجلاس سے خطاب کیا۔ اِس موقع پر نائب امیرِ جماعت راشد نسیم بھی موجود تھے۔ بلوچستان سے جماعت، اسلامی کے رہنماؤں نے آگاہ کیا کہ انتخابات کے لیے قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ جات میں ووٹرز اور مؤثر افراد سے رابطوں کی صوبہ بھر میں مہم جاری ہے۔ بلوچستان میں جماعتِ اسلامی ترازو نشان پر عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔