لاہور( خصوصی نامہ نگار )تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے کہا کہ سیرت طیبہ کاپیغام امن عالم کی ضمانت ہے،انتہا پسندی اورشدت کے رحجان کوروکناہوگا،انہوں نے کہاکہ معاشرے کا امن وامان شدیدخطرات سے دوچارہے ۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ تہذیبوں میں تصادم روکنے کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگا اسی میں انسانیت کی بھلائی ہے اوریہ سب کچھ سیرت طیبہ میں ہے ۔میاں محمد جمیل نے جڑانوالہ واقعہ میں اہل حدیثوں کی طرف سے مسیحی کمیونٹی کومسجدمیں عبادت کی پیشکش کوزبردست سراہتے ہوئے کہاکہ نیشنل اورانٹرنیشنل میڈیاتصویرکایہ رخ بھی دنیاکودکھائے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے اقلیتوں کومکمل تحفظ فراہم کیا۔ان کی عبادت گاہوں کا بھرپورتحفظ کیاہے ۔میاں محمدجمیل نے کہا آج بھی اسی پیغام کوعام کرنے کی ضرورت ہے۔
سیرت طیبہ کاپیغام امن عالم کی ضمانت ہے:میاں جمیل
Aug 23, 2023