لاہور( خصوصی نامہ نگار )سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کی زیر صدارت ایوان اوقاف لاہورمیں’’بین المذاہب ہم آہنگی ضرورت و اہمیت ‘ ‘ کے موضوع پر منعقدہ سمپوزیم میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز مفتیان کرام، دینی عمائدین اور مذہبی سکالرز نے کہا کہ متاثرہ چرچز کی بحالی تک مسیحیوں کے لیے مساجد کے دروازے کھولنا لائق تحسین ہے ۔ آئین پاکستان تمام اقلیتوںکے حقوق کا ضامن ،اسلام امن اور محبت کا دین ہے ، اس میں کسی بھی مذہب کی بے حرمتی کی کوئی گنجائش نہیں۔ تمام کتب سماویہ کا احترام لازم، انبیاء کی تکریم ایمان کا حصّہ ، تمام مذاہب کی عبادت گاہیں معتبر اور ان کی حفاظت لازم ہے ۔