لاہور( خصوصی نامہ نگار ) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کہا ہے کہ صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی کیساتھ جومعاملہ ہوا ہے وہ تاریخ کا ایک انوکھاواقعہ ہے اداروں کی پامالی کے باعث پہلے ہی دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہورہی تھی اس واقعہ نے تو رہی سہی کسر بھی پوری کردی ہے اس واقعہ کی غیر جانبدانہ تحقیقات کی جائے ورنہ اداروں کا رہا سہا تقدس بھی ختم ہو جائے گا صدر پاکستان اور ان کے سیکریٹری کی جانب سے حلفیہ بیانات دئیے جارہے ہیں اب یہ راتوں کو کھلنے والی عدالتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اہم معاملہ پر بھی سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے فیصلہ کریں کہ کون حق پر ہے اور کس کی بات درست ہے اور کیابل واپس بھیجتے وقت صرف زبانی کہہ دینا کافی ہے یا تحریری نوٹ ڈالنا بھی ضروری ہے اور کیاصدر کی منظوری کے بغیر یہ بل مقررہ مدت کے بعد خودبخود قانون بن جائے گایا نہیں ؟ اس سلسلہ میں جس فریق کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔