کمشنر لاہور کاتتارا کامل میں فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ

 لاہور(خبرنگار) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں تلوار پوسٹ پر اس وقت پانی کا بہاو 1لاکھ 29 ہزار کیوسک ہے۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر ڈی سی قصور محمد ارشد بھٹی نے آج تلوار پوسٹ کے علاوہ کوٹھی فتح محمد،باقر کے عطر سنگھ والا، تتارا کامل کے فلڈ ریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ اب تک ضلع قصور کے دریائے ستلج کے سیلابی علاقوں سے کل 29ہزار 854لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں سے 26ہزار 6 سو مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے تیسرے مرحلے میں گزشتہ روز 26ہزار افراد کو کھانا مہیا کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...