کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام فیکلٹی ممبران کی آگاہی کے لئے پیپرا رولز اور فریم ورک پر ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(نیوز رپورٹر)کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام فیکلٹی ممبران کی آگاہی کے لئے پیپرا رولز اور فریم ورک پر ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر پرو وائس پروفیسر اعجاز حسین، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست علی، سی ای او/ ایم ایس میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد سمیت ڈینز،  ممبران ایکڈیمک کونسل اور دیگر موجود تھے۔اس موقع پر وائس چانسلر  پروفیسر محمود ایاز کا کہنا تھا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران اور انتظامیہ کی طرف سے ایم ڈی پیپرا وقار عظیم کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن