اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکردو ائر پورٹ سے پہلی بین الاقوامی پرواز کی روانگی ہوگئی فلائٹ نمبرPK-211 پر 160 مسافروں کو لے کر دوبئی کے لئے روانہ ہوئی ایف آئی اے امیگریشن سٹاف نے مسافروں کا امیگریشن پراسیس خوش اسلوبی سے مکمل کیا تمام امیگریشن پراسیس ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن سکردو عبدالرحمان کی نگرانی میں مکمل کیا گیامسافروں اور ائیرپورٹ پر موجود دیگر اداروں نے ایف آئی اے کے انتظامات کو سراہا.
سکردو ائر پورٹ سے پہلی بین الاقوامی پروازروانہ
Aug 23, 2023