اینٹی کرپشن کے زرتاج گل، ان کے شوہر کی گرفتاری کیلئے چھاپے

 لاہور (خبرنگار) اینٹی کرپشن پنجاب کی پنجاب بھر میں کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری اسفند جنید کی  شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے سابق وزیر مملکت اور ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل  اور ان کے شوہر ہمایوں آخوند اور سورس رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سابق ممبر قومی اسمبلی حلقہ 181 میاں شبیر علی قریشی کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے مگر وہ گرفتار  نہ ہو سکے۔ سابق وزیر مملکت و ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں 10فیصد تک کمیشن لیا۔ شہری نے درخواست میں زرتاج گل کی جانب سے CD-iii سکیموں میں گھپلوں کی نشاندہی بھی کی تھی۔ اور اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان نے اس پر مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے سابق وزیر مملکت زرتاج گل کی گرفتاری کیلئے ان کی رہائشگاہ پر گزشتہ روز چھاپہ مارا۔ مگر زرتاج گل وزیر کی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی۔ مزید اینٹی کرپشن نے سابق ایم این اے میاں شبیر علی قریشی کے خلاف بھی کرپشن کے الزامات پر مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے مگر وہ گرفتار نہ ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...