مہنگی بجلی: کہوٹہ آئیسکو دفتر پر دھاوا، آزاد کشمیر، مساجد سے بل نہ دینے کا اعلان

 مظفر آباد؍ راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میں بجلی کے بلوں میں خوفناک حد تک اضافے کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ ہزاروں روپے بل زائد آنے پر کہوٹہ میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو دفتر کے سامنے احتجاج کیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے کہوٹہ سب ڈویژن آفس پر دھاوا بول دیا۔ شہریوں نے زبردستی آئیسکو دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی اور گیٹ بند ہونے پر اسے توڑنے کی بھی کوشش کی۔ جبکہ کوٹلی سمیت آزاد کشمیر بھر میں ایکشن کمیٹیز کی جانب سے بجلی کے بلز کی بائیکاٹ مہم جاری ہے۔ کوٹلی شہر، نواحی علاقہ تتہ پانی،کھوئی رٹہ، گوئی نکیال، اور ناڑ میں بجلی کے بل کی بائیکاٹ مہم کے لیے کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔ میر پور آزاد کشمیر میں بجلی کے بل نہ دینے کا متفقہ فیصلہ، مساجد میں اعلانات کروائے گئے۔ ہجیرہ میں شہریوں نے بجلی کے سیکڑوں بلز جلا دیے۔ کھوئی رٹہ بار نے بجلی کے بلز پر ظالمانہ ٹیکسز کے خلاف ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ کوٹلی میں وکلاء  نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...