اٹک(نامہ نگار )چیئر مین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں اپنے شوہر سابق وزیر اعظم سے تیسری ملا قا ت ، میڈیا کو کو ریج سے حسب معمول روک دیا گیا ، جیل حکا م کی جانب سے حسب روایت بشریٰ بی بی کو تقریباً آدھا گھنٹہ پکٹ پر رو کی رکھا جہا ں پولیس کی بھاری نفری تعینا ت کی گئی تھی ، اس موقع پر وکلا ء کی ٹیم اور کمانڈو ز کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ موجو د تھی ، آدھا گھنٹہ انتظار کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے بشری بی بی کو اندر لے جانے کے لئے سرکاری گاڑی پہنچا دی گئی، سا بق وزیر اعظم کی اپنی اہلیہ سے ایک گھنٹہ سے زائد ملا قا ت جا ری رہی جس کے بعد بشریٰ بی بی 6 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے ہمراہ اسلام آبا د روانہ ہو گئیں ۔