جڑانوالہ سانحہ سے ملک کی بدنامی ہوئی :چوہدری بابر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صدر انجمن تاجران لاہوری گیٹ چوہدری بابر نے کہا ہے کہ جڑانوالہ سانحہ سے ملک کی بدنامی ہوئی ہے ،ہمیں کسی صورت میں قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہئے،اور ایسے اقدامات سے گریز کرناچاہئے جس سے کسی کی دل آزاری ہو آسمانی کتابوں کی تقریم ہر اہل کتاب پر فرض ہے حکومت نے متاثرین کی فوری امداد کرکے قابل تحسین کارنامہ انجام دیا ہے ہم دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بننے والے مجرموں کو جلد سزا کا مطالبہ کرتے ہیں،ہماری کوشش ہے کہ اپنے طور پر کوئی فنڈنگ کر کے جڑانوالہ بھجوائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائب صدر ظفر مہر نزوہ والوں کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر دلاور بٹ، جنرل سیکرٹری سہیل بشیر کمبوہ نے بھی خطاب کیا تاجروں نے ایک قرار داد میں مطالبہ کیا کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، بڑھتی ہوئی مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن