حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی) حافظ آباد میں جدید سہولیات سے آراستہ اسٹیٹ آف دی آرٹ نادرا کا نیا دفتر قائم کر دیا گیا ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل نادرا سرگودھا ریجن محمد فہیم خان نے دفتر کا افتتاح کیا ۔زونل ہیڈ فیصل جاوید اور نادرا آفس کے دیگر سٹاف ممبران اس موقع پر موجود تھے ۔ زونل ہیڈ فیصل جاوید نے بتایا سرگودھا بائی پاس پر قائم کئے جانے والے اس اسٹیٹ آف سی آرٹ نادرا آفس میں عوام کی سہولت کے لیے 8کائونٹر قائم کئے گئے ہیں جبکہ دیگر تمام جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات بھی دستیاب ہیں ۔ انکا کہنا تھا یہ دفتر صبح ساڑھے 7بجے سے ساڑھے 3بجے تک کام کریگا جہاں عوام اپنے شناختی کارڈ ،بے فارم، فیملی رجسٹریشن اور نادرا سے متعلقہ دیگر سہولیات حاصل کر سکیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نادرا سرگودھا ریجن محمد فہیم خان نے تمام سٹاف ممبران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کو ریلیف کی فراہمی اور بہتر سروس ڈیلوری میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے ۔نادرا آفس آنے والے تمام سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکے کام میرٹ پر بلا تا خیر کئے جائیں۔