گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب ،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان کہاہے کہ مختلف لیبر ورکز کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو دی جانے سبسڈی کو ختم کر دیا گیا ہے جس سے عام آدمی جو اس سبسڈی سے مستفید ہو رہا تھا سبسڈی ختم ہونے سے پریشان ہو گیا ہے ۔ مہنگائی بہت زیادہ ہے مہنگائی کے گراف کو مد نظر رکھتے ہوئے غریب آدمی کو سہولیات ملنی چاہیے نہ کہ جو پہلے سبسڈی دی جا رہی تھی اسے ختم کر کے ان کے مسائل میں مزید اضافہ کیا جائے ۔سبسڈی ختم ہونے سے یوٹیلیٹی سٹورز سے اشیاء خورونوش عام مارکیٹ کے حساب سے ہی ملیں گی جو کہ غریب عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے ،انہوںنے نگران وزیر اعظم پاکستان کی وجہ اس حساس معاملہ کی طرف مبذول کراتے ہوئے اپیل کی ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر دی جانے والی سبسڈی کو فی الفور بحال کیا جائے تاکہ غریب عوام کو عام مارکیٹ کے بجائے یوٹیلیٹی سٹورز سے ہی اشیاء خورونوش کم قیمت پر باآسانی دستیاب ملے ۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر سبسڈی ختم کردی گئی ہے:شیخ فیصل ایوب
Aug 23, 2023