''اب گاؤں چمکیں گے'' پروگرام کے تحت تمام یونین کونسلوں میںصفائی کی جائے گی: نوید حیدر

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ''اب گاؤں چمکیں گے'' پروگرام کے تحت تحصیل بھر کی تمام یونین کونسلوں میں شہروں کی طرز پر سہولیات مہیا کی جائیں گی اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر کی زیر صدارت اجلاس ہوا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محترمہ نخبہ صبغت اللہ سدھو نے بتایا کہ پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دیہات میں شہروں کی طرز پر صفائی ستھرائی اور دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی جہاں کمپیوٹرائزڈ برتھ، ڈیتھ اور میریج سرٹیفیکٹس کی سہولتیں میسر ہوں گی ہر گاؤں میں چوکیدار اور صفائی کا عملہ مہیا کیا جائے گا گلیوں اور نالیوں کی باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنایا جائے گا پروگرام کامیاب بنانے کے لئے مقامی افراد پر مشتمل ویلیج کمیٹیاں بنائی جائیں گی جو نگران پنجاب حکومت کا دیہات کے لوگوں کے لئے بڑا تحفہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن