شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران ویجٹیبل مارکیٹ کے صدر الحاج طارق چودھری نے قرآن کریم کی بے حرمتی اور چرچ جلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے کہاکہ قرآن کریم کی بے حرمتی اور چرچ جلا نا قابل مذمت عمل ہے قرآن مجید مقدس کتاب ہے اس کی بے حرمتی کرنا اشتعال انگیز عمل ہے الہامی کتب اور مقدس ہستیوں کا احترام سب پر لازم ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر تاجروں کی بڑی تعدادبھی موجودتھی ۔